لاہور ہائیکورٹ میں 28 ججز سوموار سے پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کریں گے
09-26-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سوموار سے پرنسپل سیٹ پر 28 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ 11 ڈویژن بنچز آئندہ ہفتے سول اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا، جو 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بنکنگ اور کمرشل اپیلوں، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں بنچ قتل سمیت فوجداری اپیلوں، جبکہ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات اور قتل کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل، منشیات اور دیگر فوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا، جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ٹیکس ریفرنسز، جسٹس وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں بنچ سول اپیلوں، جبکہ جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ٹیکس ریفرنسز اور بنکنگ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ ترمیمی ججز روسٹر کے تحت آئندہ ہفتے مختلف نوعیت کے سول، فوجداری، ٹیکس، بنکنگ، کمرشل، نیب اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہو گی۔