لانگ مارچ مؤخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے: فواد چودھری

09-25-2026

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ مؤخر کرنا ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے۔

  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے  پیغام میں فواد چودھری نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائز مطالبات پر بات چیت کا آغاز کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا منتقل کیا جائے اور سیاسی قیدیوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری کا آغاز ہو سکے، کوٹ لکھپت جیل میں قید سیاسی قیادت کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے تو حالات بہتر ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر  نے کہا کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بامعنی مذاکرات ضروری ہیں۔ خیال رہے ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔