لاہور: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی پرنسپلز کی خالی نشستوں پر تقرریاں

09-25-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے پرنسپلز کی خالی نشستوں پر نئی تقرریاں کر دی ہیں۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم کو پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال تعینات کر دیا گیا جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شعیب نبی کا تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال تعینات جبکہ پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد کو پرنسپل نارووال میڈیکل کالج تعینات کر دیا گیا، وہ 13 اکتوبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ نارووال میڈیکل کالج کے موجودہ پرنسپل پروفیسر چوہدری محمد کامران 12 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔