لاہور میں اگست کے دوران بدفعلی کے 90 مقدمات درج

09-25-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ماہ اگست کے دوران مختلف تھانوں میں بدفعلی کے 90 مقدمات درج ہوئے۔

ماہ اگست کے دوران مختلف تھانوں میں بدفعلی کے 90 مقدمات درج ہوئے،  پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن بدفعلی کے 24 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے۔ صدر ڈویژن میں 18، کینٹ ڈویژن میں بدفعلی کے 16 مقدمات درج ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 14، سٹی ڈویژن میں بدفعلی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے۔  سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران بدفعلی کے 6 مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔