سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
09-25-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 266 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 765 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 4 کروڑ 45 لاکھ 53 ہزار 12 روپے مالیت کے 21 کروڑ 24 لاکھ 59 ہزار 915 شیئرز کا لین دین ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔