پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
09-25-2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے پہلے سے تعینات سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی خدمات جاری رکھنے اور خالی آسامیوں پر نئے ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ ایس ٹی آئیز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ موجودہ سکول ٹیچر انٹرنز کی خدمات 24 اگست 2026 سے 31 مئی 2027 تک جاری رہیں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے خالی آسامیوں پر نئے سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ نئی بھرتیاں سکول ٹیچر انٹرنز پروگرام 2024 کے تحت کی جائیں گی۔ نئے ایس ٹی آئیز کی بھرتی ضلع وار مختص کردہ سیٹوں کے مطابق ہوگی، جبکہ صوبہ بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ایس ٹی آئیز کا تازہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی اور تعیناتی میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایس ٹی آئیز کی بھرتی کے معاملے کو ٹاپ ترجیح قرار دے دیا ہے۔