لاہور میں موسم قدرے معتدل، فضائی آلودگی فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا
09-25-2026
(لاہور نیوز) شہر میں رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی، جس کے باعث شہر میں موسم قدرے معتدل رہنے کا امکان ہے جبکہ فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ پیر کے روز آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ موسم کی صورتحال کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔ شہر کی اوسط فضائی آلودگی کا انڈیکس 202 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 210، برکی روڈ پر 200 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 187 ریکارڈ کیا گیا ہے۔