شاہدرہ ٹاؤن میں 14 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

09-25-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں دو مبینہ اوباش نوجوانوں کی جانب سے 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ پروین بی بی کے مطابق شاہزیب اور جواد نے اس کے 14 سالہ بیٹے سکندر کو پکڑ کر مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد لڑکے کی حالت خراب ہوگئی۔ متاثرہ لڑکے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان فرار ہیں۔ مدعیہ پروین بی بی کا الزام ہے کہ ملزمان کی جانب سے اسے مقدمہ واپس لینے کے لیے خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ متاثرہ خاندان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔