رائیونڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

09-25-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاد باغ کو گزشتہ 3 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صدام حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو مقدمہ قتل میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مطلوب تھا۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سنگین مقدمے میں مفرور تھا اور گزشتہ تین سال سے قانون کی گرفت سے باہر تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔