ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم جاپان روانہ ہوگئی
09-25-2026
(لاہور نیوز) ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کی لگن لیے جاپان روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی، اس حوالے سے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف بھارت نہیں بلکہ ہر ٹیم کے خلاف فوکس کرنا ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف فتح حاصل کریں، ہمارے لیے پورا ٹورنامنٹ اہم ہے، بہترین کھیل پیش کریں گے۔