تھانہ سندر کی حدود میں ٹریفک حادثہ، 22 سالہ نوجوان جاں بحق
09-25-2026
(لاہور نیوز) تھانہ سندر کی حدود میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ہارون موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔