اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی کردی
09-24-2026
(لاہور نیوز) اوگرا نے ستمبر 2026ء کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 20.14 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 15.1963 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 21.57 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 14.2233 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔ اوگرا کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026ء سے ہو گا۔