حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

09-24-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی۔

  اوگرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پٹرول فی لٹر 84 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل فی لٹر 412 روپے 12 پیسے کا ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 25 ستمبر کیلئے کیا گیا ہے۔