سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ، 21 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے
09-24-2026
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 94 لاکھ ڈالر بڑھ کر 26 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 81 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے،ہفتہ وار بنیاد پر ذخائر میں 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔