ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دیدی
09-24-2026
(لاہور نیوز) ایشین گیمز 2026 جاپان کے ہاکی مقابلے میں پاکستان نے پول بی کے میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے 19ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا، جبکہ سفیان خان نے 24ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر دوسرا گول داغ دیا حنان شاہد نے 28ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے پاکستان کی برتری 3-0 کردی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اگلے میچز میں بھی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی۔