اداکارہ میرا کی لندن ایمبیسی سے بہن کی عیادت کیلئے ویزا جاری کرنے کی اپیل
09-24-2026
(لاہور نیوز) معروف اداکارہ میرا نے اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے لندن کی ایمبیسی سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اپیل کر دی۔
اداکارہ میرا کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں اس وقت نیویارک میں ہوں، لندن ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ شفقت بیگم اور بھائی سید حسین عباس لندن میں ہیں، میں اپنی بہن شائستہ سے ملنا چاہتی ہوں، مجھے ویزا جاری کیا جائے، مجھے انسانی ہمدردی کے ناطے ویزا جاری کیا جائے۔