چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
09-24-2026
(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کی بالائی منزل پر اے سی کے پاور پلگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے سے ہسپتال میں دھواں بھر گیا جبکہ ہسپتال میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز ہاسٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا، حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 17 ستمبر 2026 کو چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی لفٹ میں آگ لگنے کے باعث عمارت میں دھواں پھیل گیا تھا تاہم فائر فائٹرز بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے تھے۔