نشتر کالونی: گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

09-24-2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقہ میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نشتر کالونی پولیس  نے نجی  ہاوسنگ سوسائٹی سے ملزم کو حراست میں لیا، ایس پی ماڈل  ٹاؤن کے مطابق ملزم نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں پالش کا کام کرنے آیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے انویسٹی گیشن ونگ کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔