عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید ہزاروں روپے سستا ہو گیا

09-24-2026

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید کم ہو گئے۔

  بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 258 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے ہو گئی۔