گجر پورہ اور اولڈ انارکلی میں پولیس کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

09-24-2026

(لاہور نیوز) گجر پورہ اور اولڈ انارکلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر اور صائم مسیح کے نام سے ہوئی ہے, پولیس  نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1320 گرام چرس اور 330 گرام آئس برآمد کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان علاقے اور اس کے گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سول لائنز  نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔