اساتذہ کے ایکسٹریم ہارڈشپ تبادلوں پر پابندی اٹھا لی گئی

09-24-2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایکسٹریم ہارڈشپ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھا لی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ 28 ستمبر سے 8 اکتوبر تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ درخواستوں کی سکروٹنی 16 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی، جبکہ اساتذہ کے اعتراضات 3 نومبر تک وصول کیے جائیں گے۔ اساتذہ کے دستاویزات کی تصدیق 20 نومبر تک مکمل کی جائے گی۔ تبادلوں کے آرڈرز دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔