لاہور میں آج پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، آلودگی میں دوسرا نمبر
09-24-2026
(لاہور نیوز) شہر میں صبح کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 210 ریکارڈ کی گئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 214 ریکارڈ کی گئی، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا۔