لاہور پریس کلب کے گیٹ سے خاتون صحافی کی گاڑی چوری

09-23-2026

(لاہور نیوز) پریس کلب کے گیٹ سے چور خاتون صحافی صائمہ نواز کی گاڑی چوری ہو گئی۔

صحافی صائمہ نواز  نے 7 بجے رات گاڑی پریس کلب کے باہر کھڑی کی، 8 بجکر 10 منٹ پر گاڑی وہاں موجود نہ تھی جسے چور چرا کر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چور شلوار قمیض میں ملبوس موٹر سائیکل سے نیچے اترتا ہے اور گاڑی کا لاکھ کھولنے کے بعد اسے چوری کر کے فرار ہو جاتا ہے۔ متاثرہ صحافی صائمہ نواز کے مطابق چوروں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے تاہم قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے۔