آئی ایم ایف وفد کل او آئی سی سی آئی حکام سے اہم ملاقات کرے گا

09-23-2026

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف وفد کل اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے دفتر پہنچے گا، جہاں اہم امور پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد 24 ستمبر کل صبح 11 بجے او آئی سی سی آئی کے دفتر پہنچے گا، دوسری جانب ملاقات کے دوران او آئی سی سی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ مزید برآں ذرائع کا کہنا تھا کہ او آئی سی سی آئی حکام کی جانب سے ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ کاروباری شعبے سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔