لاہور: چڑیا گھر کی تاریخ میں پہلی بار نایاب آبی حیات بھی شامل
09-23-2026
(لاہور نیوز) لاہور چڑیا گھر کی تاریخ میں پہلی بار نایاب آبی حیات کو شامل کر لیا گیا۔
لاہور چڑیا گھر میں نایاب نسل کی 15 اقسام کی تقریبا 100 مچھلیاں شامل کی گئی ہیں۔ فش ایکویریم میں لائن فش، گرین برڈ ورس، مونو اینجلز اور مختلف ڈیمسلز، سکوائرل فش، ریڈ ٹوتھ ٹرگر فش اور لائر ٹیل ورس شامل کر لی گئیں۔ اسی طرح وولوکینو سٹار فش،سینڈ شفٹنگ سٹار فش سمیت مختلف کورلز بھی ایکویریم کی زینت بن گئے۔ کولٹ ٹری، امبریلا، مشروم اور زوآنتھڈز کورلز فش ایکویریم سمیت 42کلر گلو ٹیٹرا مچھلیاں بھی نئی آبی حیات میں شامل ہیں۔