موبائل سروسز کی ڈاؤن گریڈنگ سے متعلق پنجاب حکومت حالات کے مطابق فیصلہ کرے گی: عظمی بخاری

09-23-2026

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موبائل سروسز کی ڈاؤن گریڈنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری  نے کہا ہے کہ موبائل سروسز کی ڈاؤن گریڈنگ کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو موبائل سروسز کو ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست نہیں دی تاہم پنجاب حکومت حالات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔