پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی

09-23-2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کیلئے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز ہو گی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی کی ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم  کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے بات چیت ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ  نے مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس کیلئے پی سی بی  نے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔