پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا

09-23-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بولنگ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کو بولنگ کوچ درکار ہے جس کیلئے لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا ہونا ضروری ہے۔ ذرائع  نے بتایا کہ بولنگ کوچ کیلئے 5 سال کا تجربہ بھی لازمی درکار ہو گا جبکہ خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بولنگ کوچ وائٹ بال ایشلے نوفکی مستعفی ہو  چکے ہیں، ایشلے نوفکی کی ایشین گیمز آخری سیریز ہے، انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا۔