پنجاب: تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ کے روزانہ 10 منٹ کے کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
09-23-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کا ماہانہ جامع اسیسمنٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے روزانہ کوئیک ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ کے نتائج کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کردی۔ ہر طالب علم کے ماہانہ ٹیسٹ اور ایس بی اے نمبرز پورٹل پر درج کیے جائیں گے۔ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کے ریکارڈ کی افسران کے سکول دوروں کے دوران پڑتال کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو افسران سکولوں میں روزانہ ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ ماہانہ اسیسمنٹ کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ ان کی تعلیمی بہتری کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے دورے کے دوران اسیسمنٹ رجسٹر کا خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔