انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026: پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ کی روایت برقرار

09-23-2026

(لاہور نیوز) پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 13 پوزیشنز حاصل کر لیں۔

لاہور تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبا و طالبات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن پنجاب کالجز کے طالب علم محمد زنیر امجد نے حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے ایک پوزیشن حاصل کی، جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں دو پوزیشنز پنجاب کالجز کے طلبہ کے نام رہیں۔ جنرل سائنس گروپ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے چار پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ کامرس گروپ میں بھی چار پوزیشنز پنجاب کالجز کے طلبہ کے نام رہیں۔ اسی طرح ہیومینیٹیز گروپ میں بھی پنجاب گروپ آف کالجز نے ایک پوزیشن حاصل کی۔ یوں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبا و طالبات نے مجموعی طور پر 13 پوزیشنز حاصل کرکے اپنی کامیابیوں کی روایت برقرار رکھی۔