لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
09-23-2026
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین لاہور بورڈ بدرالسلام اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام پورہ کی طالبہ مبشرہ وسیم نے پری میڈیکل گرلز گروپ میں 1158 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گرلز گروپ پہلی پوزیشن: مبشرہ وسیم، گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام پورہ، 1158 نمبرز دوسری پوزیشن: کائنات شہزادی، 1153 نمبرز تیسری پوزیشن: عائزہ عمران، 1152 نمبرز پری انجینئرنگ گرلز گروپ پہلی پوزیشن: عائشہ بخش، 1156 نمبرز دوسری پوزیشن: ارفعہ فاطمہ، 1153 نمبرز تیسری پوزیشن: علیمہ عباس، 1151 نمبرز پری میڈیکل بوائز گروپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سید محمد محی الدین نے 1158 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پہلی پوزیشن: سید محمد محی الدین، 1158 نمبرز دوسری پوزیشن: محمد احمد شوکت اور محمد زنیر امجد، 1157 نمبرز تیسری پوزیشن: حافظ محمد عیسیٰ گل، 1155 نمبرز محمد احمد شوکت کا تعلق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور جبکہ محمد زنیر امجد کا تعلق پنجاب کالج آف سائنس سے ہے۔ پری انجینئرنگ بوائز گروپ پہلی پوزیشن: حسن علی خان، 1154 نمبرز دوسری پوزیشن: محمد احمد، 1152 نمبرز تیسری پوزیشن: فیضان عزیز، 1150 نمبرز جنرل سائنس گرلز گروپ پہلی پوزیشن: سمیعہ رضوی، 1143 نمبرز دوسری پوزیشن: ممتا رفیق اور نمرا دین محمد، 1138 نمبرز تیسری پوزیشن: ابریشم کاشف، 1136 نمبرز جنرل سائنس بوائز گروپ پہلی پوزیشن: فریم اکمل اور محمد ایان، 1141 نمبرز دوسری پوزیشن: سید مرتضیٰ مہدی، 1133 نمبرز تیسری پوزیشن: حافظ عدیل اور عبدالرحمان، 1131 نمبرز کامرس بوائز گروپ پہلی پوزیشن: محمد طحہٰ بن عاطف، 1094 نمبرز دوسری پوزیشن: علی اکبر، 1076 نمبرز تیسری پوزیشن: غلام محی الدین، 1070 نمبرز