شاہدرہ پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی مرکزی ملزمہ گرفتار
09-23-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی مرکزی ملزمہ سلیم بی بی عرف چھموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری کے گھر میں داخل ہوئی تھی، جہاں ملزمان پر اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سنگین واردات کرنے کا الزام ہے۔ واردات کے دوران شہری اور اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کا بھی الزام ہے۔ واردات کے دوران ملزمان 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 10 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ شاہدرہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں مرکزی ملزمہ سلیم بی بی کو گرفتار کر لیا ہے اور لوٹی گئی نقدی اور زیورات کی برآمدگی کے لیے اس سے تفتیش جا ری ہے۔