لبرٹی گول چکر پر تیز رفتار گاڑی کا خوفناک حادثہ، 6 افراد زخمی
09-23-2026
(لاہور نیوز) لبرٹی گول چکر پر ریس لگاتی گاڑیوں کے باعث حادثہ پیش آیا، تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر آگے جانے والی کار سے جا ٹکرائی۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر چلتی کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ ریس لگانے والی گاڑی فٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے دیوار سے بھی جا ٹکرائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور ریس کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ریس لگانے والی گاڑی کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔