لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، فضائی آلودگی میں نمبر ون
09-23-2026
(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور سموگ کی اوسط شرح 214 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کے اطراف فضائی آلودگی کی شرح 274، ڈی ایچ اے فیز 6 میں 275 جبکہ فیروزپور روڈ کے علاقے میں 233 ریکارڈ کی گئی ہے۔