لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات، کارپوریٹ کلاس کی 15 نشستوں پر آج پولنگ
09-23-2026
(لاہور نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج کارپوریٹ کلاس کی 15 نشستوں پر پولنگ ہوگی، انتخابی عمل کے لیے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
کارپوریٹ کلاس کے 5 ہزار 496 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے، پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو کر شام 8 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ لاہور چیمبر کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 ستمبر کو ہوگا، جس میں ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں 19 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ انتخابات میں مختلف گروپس اور اتحاد اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ ویژن الائنس کے امیدوار 1 سے 15 نمبروں، پی پی بی الائنس کے امیدوار 16 سے 30 نمبروں، جبکہ پیاف (شفقت گروپ) کے امیدوار 31 سے 45 نمبروں کے ساتھ انتخابی میدان میں ہیں۔