ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026: پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کے ساتھ سر فہرست

09-22-2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 میں پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کے ساتھ سر فہرست رہا۔

پنجاب بھر کے ثانوی تعلیمی بورڈز کی جانب سے انٹر میڈیٹ کے پوزیشنز ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب گروپ آف کالجز ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا اور صوبہ میں 111 جبکہ ملک بھر میں 138پوزیشنز حاصل کر لیں۔ لاہور بورڈ میں پنجاب کالجز نے 13 پوزیشنز حاصل کیں، فیصل آباد بورڈ میں 21، راولپنڈی بورڈ میں 16 پوزیشنز حاصل کیں۔ سرگودھا بورڈ میں پنجاب کالجز نے 9 پوزیشنز حاصل کیں، گوجرانوالہ بورڈ میں 13 ، ملتان بورڈ میں پنجاب کالجز نے کل 10 پوزیشنز حاصل کیں۔ بہاولپور بورڈ میں پنجاب کالجز نے 17 پوزیشنز حاصل کیں، ساہیوال بورڈ میں 11 اور ڈی جی خان بورڈ میں پنجاب کالج نے 6 پوزیشنز حاصل کیں۔ اسی طرح فیڈرل بورڈ میں پنجاب کالج نے 5 پوزیشنز حاصل کیں، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر بورڈز میں پنجاب کالجز نے 10 پوزیشنز حاصل کیں۔ لاہور تعلیمی بورڈ میں اوورآل پنجاب کالج کی دوسری پوزیشن، 1157 نمبر حاصل کرنے والے محمد زبیر امجد نے کہا کہ میری کامیابی پنجاب گروپ آف کالجز کے اساتذہ اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔