انٹرمیڈیٹ نتائج 2026: تمام بورڈز میں پنجاب کالجز کے طلبہ سرفہرست
09-22-2026
(لاہور نیوز) پنجاب انٹر بورڈ نتائج 2026 کا اعلان کر دیا گیا، تمام بورڈز میں پنجاب کالجز کے طلبہ سر فہرست رہے۔
فیصل آباد بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پنجاب کالجز کے طلبہ نے حاصل کی، اسی طرح راولپنڈی بورڈ میں بھی پنجاب کالجز نے مجموعی طور پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملتان بورڈ میں پنجاب کالجز نے مجموعی طور پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سرگودھا بورڈ میں بھی پنجاب کالجز نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ دیگر بورڈز میں بھی پنجاب کالجز کے طالب علم سر فہرست رہے۔