لاہور: 220 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 272 زخمی
09-22-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 220 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 272 افراد زخمی ہوئے، 86 شدیدزخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 186معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کےباعث پیش آئے ہیں۔