پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 ملتوی

09-22-2026

(لاہور نیوز) پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد میں 23 ستمبر سے شیڈول انڈر 17 چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی، جڑواں شہروں کی موجودہ صورتحال کے باعث چیمپئن شپ ملتوی کی گئی، پی ایف ایف نے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 صوبائی و علاقائی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 4 اکتوبر تک جاری رہنا تھی، چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہو گا، نوجوان فٹبالرز کی ترقی کے لیے چیمپئن شپ اہم منصوبے کا حصہ ہے۔