پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا کفایت شعاری مہم کے تحت بڑا فیصلہ

09-22-2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت بڑا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب اسمبلی کی تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کی میٹنگ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے شیڈول اجلاس اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہی ہوں گے۔ پی اے سی اجلاس میں دیگر اضلاع کے افسران آن لائن شریک ہوں گے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے فیصلہ کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی بچت کرنا ہے۔