اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

09-22-2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔