خاتون کے ذریعے ریکی اور واردات، 4 رکنی گینگ گرفتار

09-22-2026

(لاہور نیوز) ہنجروال پولیس نے 18 لاکھ روپے کی ہاؤس رابری کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 رکنی مبینہ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مسرت بی بی، بلال، ندیم اور محمد علی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ میں شامل خاتون مسرت بی بی واردات سے قبل گھروں کی ریکی کرتی تھی، جس کے بعد دیگر ملزمان گھروں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ہنجروال پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔