سندر ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

09-22-2026

لاہور: سندر ملتان روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ شعیب رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے شعیب رمضان کی لاش ٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کردی۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کے باعث ملتان روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔