پنجاب میں ای بائیک سکیم، طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق کا فیصلہ
09-22-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں ای بائیک سکیم کے تحت طلبہ کے کوائف کی تصدیق کا فیصلہ کر لیا گیا، تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (سیکنڈری ایجوکیشن) کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ڈی ای اوز طلبہ کے کوائف کی تصدیق متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کرائیں گے، جبکہ ای بائیک اسکیم کے لیے تصدیق شدہ ڈیٹا کو سرکاری ریکارڈ سے بھی چیک کیا جائے گا۔ تمام ممکنہ تضادات کی نشاندہی کرنا ڈی ای اوز کی ذمہ داری ہوگی۔ متعلقہ افسران کو ای بائیک درخواستوں کی تصدیق مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ زبانی معلومات یا غیرمصدقہ دعووں کی بنیاد پر کسی امیدوار کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔ ای بائیک اسکیم میں طلبہ کے کوائف کی تصدیق صرف سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر ہوگی۔