ڈیفنس سی پولیس کی کارروائی، 4 ون ویلرز گرفتار
09-22-2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس سی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں متین، الیشع، شمرون اور علی رضا شامل ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔