لاہورمیں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں ، رواں سال 2 ہزار 129 گرفتار
09-22-2026
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے رواں سال 2 ہزار 129 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا، 2 ہزار 93 ڈی پورٹ، 31 جیل منتقل، 5 ہولڈنگ سنٹرز بھجوا دیے گئے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم مؤثر انداز میں جاری ہے۔ حکومتی ایس او پیز کے تحت گرفتار افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ ڈویژنل ایس پیز غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کی خود نگرانی کریں اور اس ضمن میں مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔