لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، اے کیو آئی شرح 207 ریکارڈ
09-22-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی شرح 207 ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں فرق ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ ٹو میں اے کیو آئی 261، برکی روڈ پر 258 جبکہ کینٹ میں 231 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 230، ماڈل ٹاؤن میں 197 اور چمن پارک میں 193 ریکارڈ ہوئی۔ بیدیاں روڈ پر بھی اے کیو آئی 193 جبکہ عسکری ٹین میں 173 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب لاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔