نشتر کالونی روہی نالے سے نوجوان کی لاش برآمد

09-22-2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے روہی نالے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نشتر کالونی پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اسد علی کا کہنا ہے کہ نوجوان کو قتل کیا گیا یا موت کی وجوہات کچھ اور ہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔