سندر : 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

09-22-2026

(لاہور نیوز) سندر پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ عدنان نامی شخص نے اسے بسکٹ دینے کے بہانے اپنے پاس بلایا اور ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا، جہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم کی نازیبا حرکات پر بچی نے شور مچانا شروع کر دیا۔ اطلاع ملنے پر سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔