ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا

09-21-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے باعث پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 96 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 22 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔